صحت

لنڈی کوتل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورہ پر مشیر صحت برہم کیوں ہوئے؟

گزشتہ روز شام کو مشیر صحت احتشام نے اچانک لنڈی کوتل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی، انکی شکایات سنیں، اور سٹور میں ادویات کا و دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ ذرائع

لنڈی کوتل ہیڈکوارٹر ہسپتال ادویات کی عدم دستیابی اور عملے کی غیرحاضری پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے برہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شام کو مشیر صحت احتشام نے اچانک لنڈی کوتل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی، انکی شکایات سنیں، اور سٹور میں ادویات کا و دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ایچ آر ایم خضر حیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق مشیر صحت ایمرجنسی میں مریضوں سے ملے اور ان سے میڈیسن کے بارے پوچھا۔ مریضوں نے مشیر صحت کو شکایت کی کہ تمام میڈیسن باہر مارکیٹ سے لاتے ہیں؛ مبینہ طور پر ایک مریض نے مشیر صحت کو کینولہ اور نیڈل دکھایا کہ یہ بھی باہر سے لائے گئے ہیں۔

احتشام علی کی جانب سے اس سوال پر کہ ہسپتال کو میڈیسن کے لئے فنڈز دیتے ہیں تو پھر کیوں باہر سے خریدتے ہو، مریضوں نے بتایا کہ انہیں پتہ نہیں لیکن ہسپتال میں یہ سامان نہیں دیتے۔

مشیر صحت نے بعدازاں ایمرجنسی میڈیسن سٹور کا دورہ کیا جہاں ادویات نہ ہونے کے برابر تھیں جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ایڈیشنل سیکرٹری کو بتایا کہ ہسپتال ایڈمنسٹریشن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button