صحت

لکی مروت: ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ

دسمبر کے دوران صرف چار مثبت کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ پچھلے سال سامنے آنے والے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 210 ہو گئی۔

ڈینگی بخار ایک وبائی مرض ہے جو پاکستان میں سال بھر رہتاہے لیکن زیادہ تر کیسز جولائی اور ستمبر کے درمیان ہوتے ہیں۔ جیسے ہی مون سون ختم ہوتا ہے تو ڈینگی کے مریض سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ عموماً 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

تاہم لکی مروت میں ڈینگی کے کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے؛ دسمبر کے دوران صرف چار مثبت کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ پچھلے سال سامنے آنے والے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 210 ہو گئی۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈینگی کنٹرول اینڈ پریوینشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ نے کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوہر علی، عظمت علی خان اور محمد عارف کے علاوہ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدوگل اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 566 غیرقانونی آسامیوں؛ 253 کے ناموں میں جعل سازی: محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کو 48 کروڑ سالانہ کا ٹیکہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے میڈیکل اینٹامالوجسٹ جمیل خان نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ صحت کے موثر اقدامات کی بدولت ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیزن کے آغاز سے اب تک ضلع میں کل 210 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سال 2024 کے ماہ ستمبر میں 14، اکتوبر میں 42، نومبر میں 150 جبکہ دسمبر 2024 میں صرف چار کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال 2024 میں جنوری سے اگست تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر جمیل خان کے مطابق تحصیل غزنی خیل سے کل 153، تحصیل لکی سے 38، تحصیل سرائے نورنگ سے 18 اور ضلع کے دیگر علاقوں سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button