صحت

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ؛ ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 65 ہو گئی

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے جس کے ساتھ ہی صوبے میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ حکام

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 65 ہو گئی۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے جس کے ساتھ ہی صوبے میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

خیبر پختونخوا اور سندھ سے 18، 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے اب تک ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سپیڈ: 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہو گی

قبل ازیں 19 دسمبر کو جیکب آباد سے ایک کیس رپورٹ ہوا تھا؛ جبکہ 13 دسمبر کو بھی سندھ کے ضلع جیکب آباد اور ضلع سکھر سے، اور خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان اور ضلع ٹانک سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

پاکستان میں رواں برس وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور سال 2024 میں اب تک 65 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں

واضح رہے کہ چند روز قبل وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو روٹین امیونائزیشن کی کوئی ویکسین نہیں لگی جس کی وجہ سے بچوں میں مرض کی شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button