صحت
پولیو کے 4 کیسز رپورٹ، امسال ملک میں تعداد 63 ہو گئی
ڈی آئی خان سے یہ پولیو کا 9واں، جیکب آباد سے تیسرا اور سکھر سے پولیو کا پہلا، جبکہ ٹانک سے بھی تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کر دی جس کے ساتھ رواں برس کے دوران پاکستان میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی۔
ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق جیکب آباد، سکھر، ڈی آئی خان اور ٹانک سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی مہنگی، فی کلو قیمت میں مبینہ طور پر 10 سے 15 روپے کا اضافہ
لیبارٹری ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان سے یہ پولیو کا 9واں، جیکب آباد سے تیسرا اور سکھر سے پولیو کا پہلا، جبکہ ٹانک سے بھی تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ 2024 کے دوران بلوچستان سے 26 ، خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 17، پنجاب اور اسلام آباد سے 1، 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے۔