صحتعوام کی آواز

جمرود: گورنمنٹ پرائمری سکول میں ڈی ورمنگ گولیوں کے استعمال سے بچوں کی طبیعت خراب

ضلع خیبر کے جمرود گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی مزاری کلی غنڈی میں ڈی ورمنگ گولیوں کے استعمال کے بعد درجنوں بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق، بچوں کو دی گئی گولیاں ممکنہ طور پر زائد المعیاد تھیں، جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیش آئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی۔ بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور وہ واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button