صحتعوام کی آواز
خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی
خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا ہے، 30 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
انسداد پولیو پروگرام خیبرپختونخوا کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوہاٹ سے رپورٹ ہوا اور متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔ یہ کوہاٹ سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔
تاہم دوسری جانب دنیا بھر میں آج انسداد پولیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں پولیوں کیسز میں دن با دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔