صحتعوام کی آواز

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ تیز، رواں سال 1081 افراد متاثر

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ مزید تیز ہو گیا ہے، رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد 1081 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

صوبے میں اس وقت ڈینگی وائرس کے 436 فعال کیس موجود ہیں۔ اسی دوران 24 مریضوں کو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پشاور سے 305، ایبٹ آباد سے 132، ہنگو سے 115 اور مانسہرہ سے 92 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ، صوبے میں اب تک ڈینگی وائرس کے باعث دو اموات کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس خطرناک وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button