صحتعوام کی آواز
خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 2 مشتبہ مریضوں کی تصدیق
خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید دو مشتبہ مریضوں کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران ان دونوں مسافروں میں ایم پاکس کی علامات پائی گئی تھیں۔
دونوں مشتبہ مریضوں کو ایئرپورٹ سے فوری طور پر پولیس سروسز ہسپتال میں واقع ائیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ مریضوں کی مزید سکریننگ اور انویسٹیگیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ بیماری کی تصدیق اور ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کی جا سکے۔
پشاور ایئرپورٹ پر اب تک 20,901 افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے، جبکہ تورخم بارڈر پر 21,040 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں اب تک ایم پاکس کے دو تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔