صحتعوام کی آواز

ایم پاکس الرٹ، محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پشاور ایئرپورٹ پر ٹیمز تعینات کر دی

پشاور میں محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بیرونی ممالک سے آنے والے مشتبہ ایم پاکس کے مریضوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ ایئر پورٹ پر 7 ڈاکٹرز اور 8 ٹیکنیشن تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ کیس کی فوری جانچ اور علاج ممکن ہو سکے۔

پولیس سروسز ہسپتال میں بھی ایک آیسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جہاں مشتبہ مریضوں کو الگ رکھا جائے گا۔ محکمہ صحت نے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سیکریٹری ہیلتھ نے مزید بتایا کہ پشاور کے بعد دیگر اضلاع میں بھی آیسولیشن وارڈز کو جلد فعال کر دیا جائے گا، اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button