صحت
خیبرپختونخوا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، محکمہ صحت
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق صوبے بھر میں مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
کورونا کے نئے ویرینٹ کے لیے حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ صوبے میں 476 مشتبہ کیسز کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جو منفی آئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انفلوائنزا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ خشک اور سرد موسم کی وجہ سے نزلہ زکام اور سینے کی بیماریاں عام ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں عالمی وبا کورونا کا ’جے این ون‘ کے نام سے ایک نیا ویرئینٹ سامنے آیا ہے جس کے ملک بھر میں چار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ بیماریوں کی نگرانی کے لیے سرحدوں پر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ محکمے اور لیبارٹریاں مکمل فعال ہیں۔