صحت

سابق صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کو نیب نے طلب کرلیا

خیبر پختونخوا میں کرونا وبا کے دوران سامان کی خریداری میں خرد برد کے الزام پر قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کی انکوائری ٹیم کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں نیب نے سابق وزیر صحت تیمورجھگڑا سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو آج طلب کرلیا ہے۔

سابق وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت محکمہ صحت کے حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق سابق وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا آج نیب آفس میں افسران کے سامنے پیش ہوں گے، مراسلے کے مطابق کورونا سامان کی خریداری میں کے پی آر اے رولز اور دیگر قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔

نیب نے کرونا وائرس کے دوران مزید افسران کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب حکام کو سابق صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے جس میں افسروں کے خلاف انکوائری بدعنوانی اور بدعنوان طرز عمل/ COVID-19 کے لیے سامان کی خریداری کے دوران فنڈز کا غبن کی گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے خلاف کووڈ-19 کے لیے سامان کی خریداری میں بدعنوانی اور فنڈز کے غبن سے متعلق انکوائری سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کے پاس ایسی معلومات/ثبوت ہیں، جو مذکورہ جرم کے کمیشن سے متعلق ہیں۔ اس سلسلے میں سابق وزیر صحت جناب تیمور سلیم جھگڑا کے لیے COVID-19 کے دوران خریداری کے لیے سوالنامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے 13 مارچ 2020 کے خصوصی اجلاس کے فیصلے نمبر 14 کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی Covid-19 کے دوران آپ کی صدارت میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے کتنے اجلاس بلائے گئے؟ تمام میٹنگز کے منٹس بھی فراہم کریں منٹس کے مطابق فیصلہ 12 اور 13 متضاد ہیں کیونکہ فیصلہ خیبر پختونخوا پریکیورمنٹ اتھارٹی کے قانون کے 14(1) کے تحت استثنیٰ دیتا ہے جبکہ فیصلہ 13 مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی پروکیورمنٹ کمیٹی کو مطلع کرنے کے بارے میں ہے وضاحت کریں۔

ایک سوال میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلہ نمبر 13 کے تحت ڈی جی ایچ ایس کو اعلیٰ اختیاراتی پروکیورمنٹ کمیٹی کا رکن کیوں مقرر کیا گیا ہے، کیوں کہ ڈی جی ایچ ایس خود خریداری کرنے والا ادارہ تھا، ایک پروکیورنگ ادارہ اپنے پروکیورمنٹ کے عمل کا خود جائزہ اور منظوری کیسے دے سکتا ہے؟ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہونے کے ناطے کیا آپ نے CoVID-19 کے دوران ہنگامی شق کے تحت کی گئی خریداری کا جائزہ لیا ہے یا کراس چیک کیا ہے؟ براہ کرم معائنہ رپورٹس یا کوئی اور متعلقہ ثبوت فراہم کریں اس وقت کے وزیر صحت نے ایمرجنسی کے تحت خریداری کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button