صحتکھیل

بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ارنم ہسپتال پشاور کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ارنم ہسپتال پشاور کی ٹیم نے پشاور پریس کلب کی ٹیم کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

زرعی یونیورسٹی پشاور میں منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ میں تین ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل مقابلہ پشاور پریس کلب کرکٹ ٹیم اور ارنم ہسپتال کے کرکٹ ٹیم کے مابین ہوا جس میں ارنم کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 140رنز بنائے جواب میں پریس کلب کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 140رنز بنا کر میچ کو برابر کر دیا، سپر اوور میں ارنم کی ٹیم نے پریس کلب کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی، بہترین کارکردگی پر ارنم ہسپتال کے ڈاکٹر جواد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارنم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ پاکستان میں سرطان کی شرح میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ عوامی آگہی کا فقدان ہے۔ سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمہ کی مسلسل خرابی اور کھانسی وغیرہ شامل ہیں۔ اگر علامات ظاہر ہوتے ہی علاج پر توجہ دی جائے تو اسے پھیلنے سے روکنا ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کا شمار چھاتی کے سرطان کے شکار ممالک میں ہوتا ہے، بطور ایک ذمہ دار ادارہ، سرطان سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ارنم ہسپتال کی ذمہ داری ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

اس موقع پشاور پریس کلب سپورٹس کمیٹی کے چئیرمین ظفر اقبال نے ارنم ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کی آگہی مہم میں پشاور کے تمام صحافی ارنم ہسپتال انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button