صحت

مریضوں کے ساتھ بدتمیزی پر ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کا ملازم معطل

 

مشیر صحت نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کے ملازم کو معطل کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر مشیر صحت ڈاکٹرریاض انور نے ایکشن لے کر ملازم کو معطل کردیا۔

مذکورہ ملازم مریضوں کیساتھ بدتمیزی اور نازیبا زبان استعمال کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
مشیر صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کا ہر ملازم ایک مسیحا ہونا چاہیے۔ مریضوں کا آدھا علاج عملے کے رویے سے ہوتا ہے۔

مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ ایسے رویوں کی وجہ سے عوام سرکاری ہسپتالوں کا رُخ نہیں کرتے۔ ایسے رویوں سے سرکاری ہسپتالوں کے ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کی گئی ہے کہ ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ او پی ڈی کے اردلی سبحان اللہ نے رولز کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ملازم کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر دو رُکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ کمیٹی تین دن کے اندر اندر رپورٹ پیش کریگی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردلی مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے اور انکے لیے نازیبا زبان کا استعمال بھی کرتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button