صحت

لوئر دیر میں ٹینکی کا پانی پینے سے خاتون جاں بحق

 

رحمت اللہ سواتی

لوئر دیر کے علاقے اسبنڑ میں ٹینکی کا پانی پینے سے ایک خاتون جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت نو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق متاثرین میں تین بھائی تین سالہ سعد ،پانچ سالہ حسنین اور سات سالہ آذان خان شامل ہیں۔ باقی متاثرین میں تین بہنیں اور ایک چچازاذ بھائی شیر بانو ،ایان نور ایمن اورصیام خان بھی شامل ہیں۔ جاں بحق خاتون کی شناخت بلنشتہ زوجہ اصیل جان کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو سوات کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق پورے علاقے میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس کی وجہ گھروں میں ٹینکیوں کا پانی پینا ہے۔ یہ پانی قدرتی چشموں سے پائپوں کے ذریعے ٹینکیوں میں پہنچتا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخار احمد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد روغانی کو علاقہ اسبنڑ تحصیل ادینزئی میں ہیضہ کی وبا کے تدارک اور متاثرہ افراد کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات مہیا کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی محمد داؤد سلیمی اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ولی خان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم متاثرہ علاقے کو روانہ کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں سے مختلف نمونے لے کر مزید تشخیص کے لیے پشاور اور آسلام آباد روانہ کردی گئی ہیں جلد رپورٹ مل جائیگی۔ لیبارٹری رپورٹس ملنے کے بعد متعلقہ طبی علاج شروع کیا جائے گا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button