صحت

ڈینگی سے بچاؤ: بین الاقوامی تنظیم نے محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کو امدادی سامان فراہم کردی

محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا رواں سال صوبائی ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان کے تحت ڈینگی سے نمٹنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بین الااقوامی تنظیم میڈیکنز ڈو مونڈے (ایم ڈی ایم) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف کو 3،900 مچھردانے اور 2،950 حفظان صحت کے کٹس حوالہ کیے گئے۔

سیکرٹری محکمہ ریلیف بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا عبدالباسط نے بتایا کہ اب تک 560 سکولوں، 241 کالجوں اور 9 مدارس میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان کو محکمہ ریلیف کی طرف سے شناخت کیے گئے ہائی رسک علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ تقسیم ذیلی اداروں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ذریعے کی جائے گی۔

سیکرٹری ریلیف بحالی و آبادکاری عبدالباسط نے میڈیسنز ڈو مونڈے (ایم ڈی ایم) کی امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کوششیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں جبکہ نے صحت عامہ کے چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے سرکاری محکموں اور ایم ڈی ایم جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ آگاہی مہم میں تعلیمی اداروں میں سیشنز، میٹنگز اور ورکشاپس، ڈور ٹو ڈور مہم، بل بورڈز، مساجد میں اعلانات، ہورڈنگز، ریڈیو پیغامات اور مؤثر سوشل میڈیا مہم شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس مل کر عوامی آگاہی کے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button