صحت

خیبرپختونخوا میں خسرہ سے 6 بچے انتقال کرگئے

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران خسرہ سے  6 بچے جاں بحق ہوگئے اور 656 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خسرے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 اور ٹانک میں ایک بچے کا انتقال ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ میں سب سے زیادہ 105 بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خسرہ کے 102 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 64،کوہاٹ میں 46، شمالی وزیرستان 28 اور باجوڑ میں 37 بچےخسرہ وائرس سےمتاثر ہوئے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ موسم گرم ہوتے ہی خسرہ کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے، متاثرہ اضلاع میں خسرے سے بچاؤ کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button