صحت

تاریخ میں پہلی بار چیئرمین ہلال احمر پاکستان کا جنوبی وزیرستان کا دورہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین ہلال احمر پاکستان کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، ہلال احمر پاکستان کے 75 سال پورے ہونے پر وزیرستان میں بنیادی مرکز صحت کا افتتاح کر لیا۔

خیبر پختونخوا حکومت اور ہلال احمر پاکستان کا نارویجئن ریڈ کراس کے تعاون سے چگملئی جنوبی وزیرستان میں بنیادی مرکز صحت کا افتتاح کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ 11 ملین کی لاگت سے چگملئی میں بی ایچ یو عمارت تعمیر کی گئی، نئی تعمیر کردہ عمارت میں 8 کمرے بنائے گئے ہیں، اس کے علاوہ بی ایچ یو میں مردانہ و زنانہ ڈاکٹر، ماہر نفسیات، ایل ایچ وی، چائلڈ فیسی لیٹیٹر، اور ہائیجین پروموٹرز تعنیات کیے گئے ہیں، مفت ادویات، ایمبولنس سروس، اور بچوں کے لیے کھیل کود کی جگہ بھی بنائی گئی ہے۔

چیئرمین ہلال احمر کے مطابق بنیادی مرکز صحت کو بین الاقوامی طرز پر بنایا گیا ہے، ہلال احمر پاکستان واحد ادارہ ہے جو سب سے پہلے انسانی حقوق کو اجاگر کرتا ہے، بنیادی مرکز صحت میں 32 ہزار سے ذائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، بین الاقومی طرز پر قائم بی ایچ یو انسانیت کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دوسری جانب آصف خان محسود چیئرمین ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنیادی مرکز صحت چگملئی سمیت 7 بنیادی مراکز صحت میں ماہر نفسیات کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی، ہائجین کِٹس کی تقیسم اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی جا رہی ہے، وزیرستان ایک پسماندہ علاقہ ہے، یہاں کی عوام کی خدمت ہم پر فرض ہے۔

افتتاحي تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی مشران اور نمائندوں نے شرکت کی اور ہلال احمر پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اور مطالبہ کیا کہ ہلال احمر پاکستان کی طرف سے ان کے علاقے میں خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button