صحت

انتظامیہ کا ہتک آمیز رویہ: ایل آر ایچ کے ڈاکٹرز نے سڑک پر بستر بچھا کر دھرنے کا آغاز کر دیا

عمران خان کے کزن نوشیروان برکی اور ایڈمنسٹریشن میں بیٹھے اس کے ثابت شدہ کرپٹ ٹاؤٹس کے ہتک آمیز اور آمرانہ، ظالمانہ اور غیرقانونی رویے کیخلاف لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے احتجاجاً روڈ پر بستر بچھا کر پرامن دھرنے کا آغاز کر دیا۔

اس حوالے سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر اسفندیار بیٹنی کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ انتظامیہ کے بعض اہلکار کرپشن میں ملوث ہیں اور ان پر کرپشن ثابت ہوئی ہے، اس کے علاوہ پرووسٹ غیراخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، آئے روز ڈاکٹروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا جا رہا ہے، اب ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں کو ہاسٹلز سے نکال رہی ہے جو کہ ظلم اور ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، وہ ہسپتال سے دور رہائش پذیر نہیں ہو سکتے کیونکہ ہسپتال کو ایمرجنسی کی صورت ڈاکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کا کہنا تھا کہ ایک طرف ڈاکٹرز نے ہر وبائی صورتحال میں جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک اور قوم کی خدمت کی، کورونا ہو یا اور وبائی امراض سب سے زیادہ قربانیاں ڈاکٹروں نے دی ہیں لیکن لیڈی ریڈنگ انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی قربانیوں کو پست پشت ڈال کر ظلم اور بربریت شروع کر رکھی ہے اس لیے ڈاکٹرز نے گزشتہ رات احتجاجاً سڑک پر رات گزاری۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں موقف اپنایا گیا کہ ایل آر ایچ ہاسٹلز میں پالیسی کے مطابق کمرے صرف فیمیل ڈاکٹرز اور نرسز کو ہی الاٹ ہوں گے، میل ٹی ایم اوز کو روم رینٹ کے پیسے ملتے ہیں وہ کہیں بھی ایڈجسٹ ہو سکتے ہیں، ہاسٹلز سے متعلق مروجہ پالیسی کے مطابق ہی روم الاٹ کئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button