صحت

دیربالا: لاش لے جانے والی ایمبولینس دریا میں گرنے سے خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

دیربالا شرینگل کے مقام شہید میں ایمبولینس برف میں پھسل کر دریاء میں جاگری جس کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچے جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور مقامی زراٸع کے مطابق ایمبولینس لاش پشاور سے کلکوٹ لارہی تھی کہ شرینگل شہید کے مقام ڈراٸیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری۔ حادثے میں دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جن میں دوخواتین اور ایک بچی کی لاشیں دریا سے نکالی جبکہ ایک بچی لاپتہ ہے۔

مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا زخمی افراد میں ایمبولینس کا ڈراٸیور صاحب زادہ سکنہ چارسدہ نعیم اللہ دلاور خان حضرت فقیر اور زوجہ دلاور خان شامل ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا میں جاگری۔ یاد رہے کہ دیر بالا کے شہری اور بالاٸی علاقوں کل سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button