صحت

30 سال سے زائد عمر کے افراد آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے

عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے 30 سال سے زائد عمر کے افراد آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق بوسٹر ڈوز ان لوگوں کو لگائی جائے گی جنہوں نے ویکسین کی آخری خوراک 6 ماہ پہلے لگوائی ہوگی۔

 این سی او سی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث براہ مہربانی ضابطہ کار (ایس او پیز ) پرعمل کریں، ماسک پہنیں اور اگر اہل ہو تو ویکسینیشن/بوسٹر کی مکمل خوراک کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ یکم دسمبر سے 50 سال اور زائد عمر کے افراد کوانسداد کوروناویکسین کا بوسٹر لگانے کاآغاز کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 64 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اومیکرون کے مزید 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button