صحت

سردیوں میں گرم دودھ پینے سے وزن میں حیرت انگیز کمی کی جا سکتی ہے

ماہرین نے موٹاپے سے پریشان افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سردیوں میں گرم دودھ پینے سے وزن میں حیرت انگیز کمی کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گرم دودھ پینے سے پانچ بنیادی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں؛ گرام دودھ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے، چینی کے بغیر گرم دودھ رات کو سونے سے پہلے پئیں تو یہ آپ کا شوگر لیول بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

نیند کے لئے بہتر ہے؟

گرم دودھ پینے سے ذہن اور جسم پرسکون رہے گا۔ بستر میں جانے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ سے  آپ کی پرسکون اور اچھی نیند سوئیں گے کیونکہ اس میں شامل ٹریپٹوفین کے عناصر اچھی نیند میں مدد دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گرم دودھ کا ایک گلاس رات کو آپ کا ہاضمہ اور قوت مدافعت مضبوط کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

آپ حیران ہوں گے کہ ماہرین گرم دودھ کو وزن کم کرنے میں بھی اس بہت  مددگار قرار دیتے ہیں کیونکہ گرم دودھ رات کے وقت آپ کی بھوک مٹانے کا کام بھی کرتا ہے۔

عورتوں کی ہڈیوں کی مضبوطی ماہرین کہتے ہیں کہ گرم دودھ میں ایسے غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو انسانی اور خاص طور پر عورتوں کی ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ گرم دودھ ہڈیوں سے جڑی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ دانتوں کی حفاظت گرم دودھ آپ کے دانتوں کو توانا اور منہ کی بدبو سے بچاتا ہے۔ دودھ میں ایسے اجزء ہیں جو دانتوں کے اندر چھپے کیڑوں کا مقابلہ کرتا ہے اور آپ کو دانتوں کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button