صحت

ملک میں کورونا کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد کم کر دی گئی

کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق  اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز  لگوانے کے اہل ہوں گے۔

بوسٹر ڈوز یکم جنوری سال 2022سے لگوائی جاسکیں گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے آنے  والے تمام فضائی مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹےقبل کی منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے بوسٹر شارٹ کیلئے 1270 روپے ادا کرنے ہونگے جن کیلئے ملک بھر میں نئے مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بوسٹر شارٹ لگانے کے بعد نادرا سے نئی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button