صحت

پاکستان میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق ہو گئی

قومی ادارہ صحت نے کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق کردی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی۔

یاد رہے کہ چند دن قبل محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی ہسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کی تھی۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق 8دسمبر کو ہوئی۔ اومی کرون سے متاثرہ خاتون اپنے گھرمیں آئیسولیٹ ہیں۔

خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی بظاہر کوئی علامت نہیں۔ خاتون ویکسینیٹڈ نہیں اورنہ ہی کوئی ٹریول ہسٹری ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچار کردیا گیا۔ برطانیہ میں کورونا کا پھیلاؤ ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 854 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں اومی کرون کے مزید ایک ہزار 239 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اومی کرون کے مجموعی کیسز کی تعداد3ہزار137 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کیسز انگلینڈ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button