ضلع اورکزئی میں دس سال بعد بنیادی مراکز صحت بحال ہوگئے
نبی جان اورکزئی
خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے ہلال احمر پاکستان نے ضلع اورکزئی کے داران شیخان اور کارغان میں دو بنیادی مراکزصحت کا افتتاح کردیا.
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان برائے ضم شدہ اضلاع آصف خان محسود کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ضلع اورکزئی کے دونوں بنیادی مراکز صحت پورے قبائلی اضلاع میں ایک ماڈل ہے جبکہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں بھی اسی طرز پر مزید بنیادی مراکز صحت قائم ہونگے۔
انکا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو علاج کی تمام سہولتیں میسر ہے جبکہ دونوں بنیادی مراکز صحت میں انتہاہی قابل عملہ اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو مفت علاج کے علاوہ مفت ادویات بھی دی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں مراکز صحت میں روزانہ کی بنیاد پر اب تین سو سے لیکر چارسو تک کے مریضوں کا مفت علاج ہورہا ہے جبکہ اس کے علاوہ دونوں بنیادی مراکز صحت میں زچہ بچہ کی سہولت بھی میسر ہے جس کے لیے کوالیفائڈ سٹاف کے ساتھ ساتھ خصوصی آلات بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب علاقہ مکین نے بنیادی صحت مراکز قائم کرنے پر علاقہ مکین نےصوبائی حکومت اور ہلال احمر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اب علاج کے لیے انکو گھنٹوں سفر نہیں کرنا پڑتا، مقامی سطح پر مفت علاج سہولت سے خصوصی طور پرعورتوں کی تمام مشکلات دور ہوئی ہے کیونکہ انکو انکی دہلیز پر مفت علاج میسر ہے جس سے نہ صرف انکا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوتا بلکہ ان کے پیسے بھی بچ جاتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامی ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین نے بھی شرکت کی جبکہ علاقے میں 1ہزار بچوں کو سکول بیگز اور خصوصی افراد کو ہلال احمر پاکستان کی طرف 30 ویل چیئرز بھی دیے گئے۔