صحت

وانا: احمدزئی وزیر قبائل کا قومی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

وانا: احمدزئی وزیر قبائل نے کل سے شروع ہونے والی قومی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

زرائع کے مطابق بائیکاٹ سے 9 ماہ سے 15 سال کے 2 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوں گے، مجوزہ بائیکاٹ اراضی تنازعہ کی حد بندی پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زلی خیل اور دوتانی کا کرکنڑہ اراضی کی حد بندی پر عرصہ دراز سے تنازعہ چلا آ رہا ہے کئی بار کرکنڑہ کے مقام پر دونوں قبیلوں کے درمیان خونی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں اطراف سے قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ آخرکار شاہ جی گل آفریدی اور قبائلی مشران کی کوششوں سے دونوں متحارب قبیلے کرکنڑہ کی حدبندی انگریز مثل کے مطابق حل کرانے پر راضی ہو گئے تھے ۔

احمدزئی وزیر کے مشران نے جرگہ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گومل زام ایرا کے مقام پر حدبندی انگریز مثل کے مطابق نہیں ہوئی جس پر ہمیں اعتراض ہے۔

جرگے کے مشران نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کل 9 قبیلوں کا گرینڈ جرگہ پرامن احتجاج کے طریقہ کار وضع کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button