صحت

30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگو ہوجائیں گی: این سی او سی

 

نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگو ہوجائیں گی۔ عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو  کل یعنی یکم اکتوبر سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق وہی افراد کل  سے ہوائی جہاز اور ریل گاڑی میں  بیٹھ سکیں گے جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا۔

مزید برآں ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد  شادی بیاہ کی تقریب، شاپنگ مال، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بھی داخل نہیں ہو سکیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوائیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے بچوں کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button