فاٹا انضمام

پانچ برسوں میں 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک؛ پختونخوا ٹاپ پر

نادرا کے مطابق تصدیقی عمل کے بعد 44460 شناختی کارڈ اَن بلاک بھی کیے گئے جبکہ 13618 بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ پانچ برس کے دوران نادرا کی جانب سے 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کیے گئے جن میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں بلاک کئے گئے ہیں۔

ایک بڑے میڈیا ادارے کو بلاک شناختی کارڈز کی موصول تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ شناختی کارڈز، 25981، خیبر پختونخوا سے بلاک کیے گئے، بلوچستان سے 20583 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ”اپنے کام سے کام رکھو! تم یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہاں کھڑا نہیں ہونا”

اسی طرح پنجاب سے 13564 جبکہ سندھ سے 9677 کارڈز بلاک کیے گئے۔ اسلام آباد سے1370 جبکہ گلگت بلتستان سے 228 اور آزاد کشمیر کے 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

نادرا کی دستاویز کے مطابق تصدیقی عمل کے بعد 44460 شناختی کارڈ اَن بلاک بھی کیے گئے جبکہ 13618 بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button