فاٹا انضمام

ملک کے مختلف علاقوں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر علاقوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش، اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں سرد اور تیز ہواؤں، اور خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے ڈاکٹر، مریض، طلباء اور فری لانسرز مشکلات کا شکار

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے پیش نظر آج سے 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

علاوہ ازیں چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر علاقوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button