فاٹا انضمام

رواں سال کے پی میں کالعدم تنظیموں کے حملوں میں کتنے شہری اور سیکیورٹی اہلکار جانبحق ہوئے؟

حسام الدین

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی جاری عفریت میں‌ رواں سال کے دوران اب تک وزیر اعلیٰ‌علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان انتہائی خطرناک اور متاثرہ رہا ہے. سال 2024 کے دوران کالعدم تنظیموں‌کے حملوں‌ میں‌ فوج، فرنٹیئر کور، پولیس، عام شہریوں اور قانون نافذ‌کرنے والے اداروں‌کے 429 اہلکار اور شہری جانبحق جبکہ 789 زخمی ہوئے ہیں۔

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ‌(سی ٹی ڈی)رپورٹ کے مطابق صوبے میں‌ سال 2024 کے دوران سب سے زیادہ 134 پولیس اہلکار جانبحق اور 326 زخمی  ہوئے۔ دہشتگردی کے باعث اب تک 115 عام شہری شہید اور209 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

دہشتگردی کی عفریت میں‌ وزیر اعلیٰ‌علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سر فہرست ہے۔ جہاں‌پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے سب سے زیادہ 74 افراد جانبحق ہو چکے ہیں‌۔

رپورٹ کے مطابق بنوں‌ میں71، شمالی وزیرستان میں 64, جنوبی وزیرستان میں 44, باجوڑ میں 33, خیبر میں 30، پشاور میں 18,کرم میں 25، مردان میں11، ملاکنڈ میں11، کوہاٹ میں10، دیر میں 8، مہمند میں 2 اور ہزارہ میں ایک سکیورٹی فورسز، پولیس اور عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے جن میں ایف سی کے79 اہلکار جانبحق اور151 ایف سی جوان زخمی ہوئے۔

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے81 افراد کو قتل کیا جبکہ 10 اہلکاروں کو زخمی کیا۔

رواں سال اب تک دہشتگردوں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاست دانوں کو قتل کیا اور 2 کو زخمی کیا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 25 پولیس اہلکار، 10 ایف سی اہلکار جانبحق اور 29 اہلکار زخمی ہوئے، بنوں میں 36 پولیس اہلکار جانبحق اور 21 زخمی ہوئے، باجوڑ میں 18اہلکار جانبحق اور 52 زخمی ہوئے، 2 عام شہری جانبحق ،جبکہ 6 شہری زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 12 پولیس اہلکار جانبحق جبکہ 16 زخمی ہوئے۔ ضلع خیبر میں 6 پولیس اہلکار جانبحق اور 12 زخمی، ضلع مردان میں 5 پولیس اہلکار جانبحق اور 13 زخمی ، ضلع مہمند میں 2 پولیس اہلکار جانبحق اور 5 زخمی ، ضلع دیر میں 2 پولیس شہید اور 7 زخمی۔

ضلع کوہاٹ میں 5 پولیس اہلکا ر جانبحق اور 6 زخمی ، شمالی وزیرستان میں 9 پولیس اہلکار جانبحق  2 زخمی ، جنوبی وزیرستان میں 3 پولیس اہلکار جانبحق اور 17زخمی ، ضلع کرم میں ایک پولیس اہلکار جانبحق اور 6 زخمی جبکہ ضلع ہزارہ میں ایک جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے ۔

Show More

Hassam Uddin

حسام الدین صحافت میں 15 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے، جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان میں جنگ اور دہشت گردی سے متعلق خبریں کور کی ہیں۔ ان کی مہارت میں پارلیمانی رپورٹنگ بھی شامل ہے۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button