فاٹا انضمام

کورونا سے 21 اموات، مثبت کیسز کی شرح 3.63 ریکارڈ

ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد انتقال کرگئے اور 1500 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کورونا پر نظر رکھنے والے ادارے این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1590 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 618  ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 732 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 39644 ہو گئی ہے۔

ادارے کے مطابق اس وقت خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی، مردان اور بونیر میں ویکسین کی 30 خوارکوں کی سٹاک لیول برقرار رکھی گئی ہے اور اگر مزید خوراکوں کی ضرورت پڑی تو مقامی سنٹرز کے ذمہ دار افراد صوبائی کورونا سٹور سے ویکسین حاصل کر سکتے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button