مزید 43 اموات، کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 951 ہو گئی
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق، مزید 2521 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کورونا وائرس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2521 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 951 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 701 ہے، ملک بھر میں اب تک 73 لاکھ 67 ہزار 622 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 ہوگئی، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 639 ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 34 ہزار 654، پنجاب ایک لاکھ 49 ہزار 222 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569 کیس رپورٹ ہوئے۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد 40 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 606 ہوگئی۔