فاٹا انضمام

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق صوبہ کے تمام اضلاع میں آج رات سے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو منگل کی شام تک جاری رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کو جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی جائے اور مشنیری کی دستیابی ممکن بنائی جائے۔

پی ڈی ایم اے حکام نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دینے کی ہدایت ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button