انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

بلی کی جان بچانے پر 4 افراد کیلئے 90 لاکھ انعام

دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے چار نوجوانوں پر درہم کی برسات کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے چار افراد کے لیے دو لاکھ درہم (90 لاکھ پاکستانی روپے) انعام کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں چار افراد نے عمارت سے لٹکی ہوئی بلی کو چادر کی مدد سے زمین پر گرنے سے بچایا تھا، یہ بلی حاملہ تھی۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چاروں افراد کی تعریف کرتے ہوئے صارفین سے بلی کی مدد کرنے والے افراد کی شناخت کرنے کی اپیل کی تھی۔

خلیجی اخبار کے مطابق چاروں افراد کی شناخت ہو گئی ہے جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، یہ تمام افراد دبئی میں مختلف نوکریاں کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران کے نمائندے نے چاروں افراد سے ملاقات کی اور انہیں فی بندہ 50 ہزار درہم (22 لاکھ روپے سے زائد) کا لفافہ انعام کے طور پر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button