انٹرٹینمنٹ

ایک نہیں زیادہ شادیاں کرنی چاہیئے: ادکار فیروز خان

معروف اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کا مشورہ دیا ہے۔ فیروز خان نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان احسن خان نے ان سے متعلق سوالات کیے اور ان سے متعلق کچھ بیانات کے بارے میں پوچھا۔

میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ فیروز خان تو ابھی بچہ تھا اور بہت جلد شادی کرلی کیا یہ بات سچ ہے؟ فیروز خان نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے تو مزید جلدی شادی کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے، شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی شادی سیدہ علیزے فاطمہ سے 2018 میں ہوئی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button