ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پر تشدد کا مقدمہ درج

متنازعہ ٹاک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا۔ حریم شاہ نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں فضہ حسین کے نام سے درج کرایا۔ ایف آئی آر کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حریم شاہ ای الیون تھری اومنی آرکیڈ میں رہائش پزیر ہیں اور وہ کراچی سے شوٹنگ کے سلسلے میں 16 مارچ کو اسلام آباد آئیں۔

حریم شاہ کے مطابق 18 مارچ کو 2 افراد انکے فلیٹ پر آئے اور دونوں نے ان پر تشدد کیا۔ انکے شور مچانے پر ایک شخص نے انکے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور پھر فرار ہو گئے۔

حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں۔ پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بے حرمتی کے الزامات میں دفعہ 452، 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کی پاکستان کے مختلف سیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ دنوں عبدالقوی کے ہمراہ بھی انہوں نے اپنی تصاویر اور آڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button