انٹرٹینمنٹ

جنوبی افریقین کرکٹر ہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے

افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مسلمان بلے باز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کٹر ہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے۔

ہاشم آملہ دورہ پشاور میں خریداری کے بعد چپل مارکیٹ بھی گئے جہاں پر انہوں نے چپل کی خریداری کرتے ہوئے پشاوری چپل کی بہت تعریف کی۔

ہاشم آملہ نے پشاور کے چپل مارکیٹ میں واقع جہانگیر مہمند کی دکان صافی چپل میکر کی چپل پسند آئی اور اپنے پاؤں کے لئے پشاور کی مشہور اور بہترین چپل خرید کر خوشی کا اظہارکیا۔

انہوں نے اپنی پسند کے ایک نہیں بلکہ چار جوڑے خریدے۔ اس موقع پر کرکٹر ہاشم آملہ نے جہانگیر صافی کے ساتھ خوب گپ شپ لگائی، ہاشم آملہ کی فرمائش پر تصویر بھی نکالی گئی۔

ہاشم آملہ نے جہانگیر صافی بلکہ پشاوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دورہ پشاور پر مسلمان بھائیوں کا خلوص اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button