انٹرٹینمنٹ

کیا پارٹی گرل دنانیر پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے جا رہی ہیں؟

‘یہ ہم ہے ، یہ ہماری کار ہے اور یہ پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو کی خالق دنانیر مبین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جاری پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے۔

دنانیر مبین نے گزشتہ روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ پیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں، تصاویر کے کیپشن میں دنانیر نے لکھا ’پیلا رنگ سیزن کا آفیشل رنگ ہے‘

https://twitter.com/dananeerr/status/1362802356862255106

اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا آرہا ہے؟ ،اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے ’’زلمی کنگنڈم‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس سے یہ اشارہ مل رہا ہے کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے بعد اب دنانیر مبین بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونے والی ہیں۔

دنانیر مبین کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور زلمی کا کیمپ جوائن کرنے والی ہیں ،سوشل میڈیا پر بھی ان کے پشاور زلمی جوائن کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے 16 فروری کو ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے گزشتہ روز ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کو فرنچائز کا ایمبیسیڈر مقرر کیا۔ پشاور زلمی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہانیہ عامر کے زلمی کنگڈم کا حصہ بننے کا اعلان بھی کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button