انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کی ویب سیریز راز کی نئی جھلکیاں وائرل

پاکستانی کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ روز فلم’راز‘ کا ایک ٹیزر مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

ٹیزر میں حریم شاہ کو پیسوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ فلم حریم شاہ فلم راز میں بھی کبیر نامی مولوی کے ساتھ گھرے ہوئے اسکینڈل میں نظر آئیں گی۔ ٹیزر  میں حریم کی دوست انھیں متنازع طریقوں سے مقبول ہونے کے لیے آمادہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ حریم کا کہنا ہے کہ وہ آزاد ہونا چاہتی ہیں کیونکہ وہ تنگ آچکی ہیں ان دقیانوسی باتوں سے۔

فلم کے ٹیزر میں حریم شاہ کے ہمراہ اداکار شہزاد شیخ سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔  فلم میں حریم کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ حریم شاہ کے مطابق فلم راز  رواں ماہ 26 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button