انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ویب سیریز راز میں بطور ہیروئن کاسٹ

 

ٹک ٹاک کی متنازع سٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کریں گی۔ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حریم شاہ کو ویب سیریز ’’راز‘‘ میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔ حریم شاہ نے ویب سیریز کا پرومو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک سٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر اردو فلکس کا پلیٹ فارم لانچ کیا جارہا ہے جہاں لوگ اردو میں اپنے پسندیدہ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دیکھ سکیں گے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button