اداکار آغا علی نے پشتو زبان سے متعلق ویڈیو پرمعافی مانگ لی
اداکار آغا علی نے پشتو زبان سے متعلق تبصرے کی ایک پانچ سال پرانی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں فیصل قریشی، آغا علی اور نیلم منیر نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں آغا علی نیلم منیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ شوٹ کے دوران ہم بیٹھے ہوتے ہیں تو اچانک نیلم کے پاس کال آتی ہے جس کے بعد اچانک سے کوئی پشتو میں بات کرنا شروع کر دیتا ہے۔
آغا علی کی بات پر وہاں میزبان سمیت تمام ہی شرکاء ہنسنے لگے جس کے بعد آغا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ پشتو زبان سننے کے بعد جب آپ اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں تو وہ اداکارہ جس سے آپ کو مثبت احساس محسوس ہوتا ہے وہ پشتو میں بات کر رہی ہوتی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آغا علی پر کچھ صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی جس پر اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ پانچ سال پرانی اس ویڈیو کلپ کو دیکھ کر اگرکسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں جب کہ دوسری بات یہ ہے کہ جس پٹھان سے یہ مذاق ہو رہا تھا وہ خود بھی بے ساختہ ہنس رہی تھیں کیوں کہ انہیں پتا تھا کہ میں کس ارادے سے بات کر رہا ہوں لیکن میں پھر بھی معذرت چاہتا ہوں۔
https://twitter.com/AaghaAli/status/1295800899349229569
آغا علی نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے کئی شوز میں کہا کہ پٹھان پاکستان کی سب سے محنتی قوم ہے لیکن افسوس کہ لوگ اس طرح کی میری باتیں وائرل نہیں کرتے۔ خیر میں نے ایک پٹھان وزیراعظم کو ووٹ دیا ہے کیوں کہ میں پٹھانوں کو اتنا قابل سمجھتا ہوں۔
Mene kai shows main kaha hai .. “ Pathan Pakistan ki Sab se mehenti qaum hai “ Afsos kay esi baatein log viral nahi kartay.. kher .. mene ek Pathan Prime Minister ko vote Diya tha .. tou main tou Pathano ko itna qabil samjhta hoon… may Allah Bless Pakistan #DontSpreadHate
— Aagha Ali (@AaghaAli) August 18, 2020