انٹرٹینمنٹ

فاروق ستار نے حریم شاہ کا موبائل نمبر ناٹی گرل کے نام سے سیو کر رکھا ہے

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔

نجی ٹی وی انٹرویو میں حریم شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ان کا موبائل نمبر ناٹی گرل کے نام سے سیو کر رکھا ہے وہ چھ سات ماہ سے رابطہ ميں ہیں۔

حریم شاہ نے کراچی میں فاروق ستار سے آخری ملاقات کا احوال بھی بتایا ، انہوں نے کہا کہ وہ پی سی ہوٹل میں مجھ سے سپیشل ملنے آئے، میں اپنی 3 فرینڈز کے ساتھ ان سے ملنے گئی اور ہماری گپ شپ ہوئی، ہم نے آم اور ديگر پھل کھائے اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہماری بات چیت ہوئی۔

https://twitter.com/Hareemshah33/status/1283330249674182659

فاروق ستار نے اپنے اور اپنی پارٹی سے متعلق کیا کہا اور کیا مشورہ مانگا ٹک ٹاک گرل نے یہ بھی بتا دیا۔

ٹک ٹاک گرل نے بتایا کہ فاروق ستار نے ان سے کہا کہ میری جماعت کے مالی حالات ٹھیک نہیں، انھوں نے کہا کہ میری جماعت نیچے جا رہی ہیں مجھے کچھ مشورہ دیں تو میں نے کہا کہ میں صرف ٹک ٹاک کے حوالے سے ہی مشورہ دے سکتی ہوں۔

حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی جبکہ کراچی کے سیاستدانوں سے گلہ کیا کہ اگر فنڈز ٹھیک طرح سے لگائے جائیں تو کراچی جنت بن جائے۔ دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹک ٹاک گرل حریم کے انکشافات کی تردید کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button