اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن بھی کورونا وائرس کا شکار
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
T 3590 -I have tested CoviD positive .. shifted to Hospital .. hospital informing authorities .. family and staff undergone tests , results awaited ..
All that have been in close proximity to me in the last 10 days are requested to please get themselves tested !— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 11, 2020
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے اہل خانہ اور دیگر اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور اب اُن لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔
اداکار نے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ممکنہ طور پر کم از کم 10 روز سے میرے ساتھ منسلک ہیں، برائے مہربانی وہ لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔