انٹرٹینمنٹ

رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کی تردید کردی

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل اور جان ہے میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر گئی بھی تو مکہ جاؤں گی۔

گزشتہ روز رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں نہایت غصے میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ ان کی اس پوسٹ کی وجہ بھارتی گلوکار عدنان سمیع  کی وہ ٹوئٹ تھی جس میں عدنان سمیع نے رابی پیرزادہ کی پینٹنگز کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی۔

عدنان سمیع کی تعریف کرنے پر رابی پیرزادہ نے ایک جذباتی ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ دراصل لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر جانے کے پیچھے وجہ ہے آج مجھے تصدیق کرنے دیں کہ بھارتی ہم  سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا۔ رابی پیرزادہ نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ میں نے آپ کے بارے میں ماضی میں جو کچھ کہا اس پر معافی چاہتی ہوں یہ قوم صلاحیتوں کی حقدار نہیں نہ آپ کی آواز کی اور نہ میری پینٹنگز کی۔ میں بھی پاکستان چھوڑ دوں گی۔ تاہم اب یہ ٹوئٹ ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔

https://www.instagram.com/p/CCa4XdxB-9S/?utm_source=ig_embed

رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر بھی کافی لمبی چوڑی پوسٹ کرتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی عوام کا موازنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتیوں نے کبھی  ایسا مواد شیئر نہیں کیا جس سے مجھے تکلیف ہو جب کہ میری لیک ویڈیوز مسلسل پاکستان میں شیئرز ہوتی رہیں۔

رابی پیرزادہ نے مزید لکھا میں نے ایک دن عدنان سمیع کو بہت سخت ٹویٹ کی تھی پاکستان چھوڑنے پر۔ آج احساس ہوا کہ جمائمہ سے لیکر ہر وہ شخص جو ہم سے بھاگتا تھا ٹھیک تھا، میں نے ہندوستان کے خلاف کشمیر کےلئے جنگ کی، مگر کسی ہندو نے مجھے میری تصویروں اور ویڈیو کا طعنہ نہیں دیا۔ رابی پیرزادہ نے کہا ہر وہ شخص جو قابل ہے پاکستان سے بھاگ کر اپنی پہچان بناتا ہے، میں بھی چلی جاؤں گی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی پاکستان میں بھی اچھے لوگ موجود ہیں اور صرف کچھ اچھے لوگوں کی وجہ سے یہ ملک قائم ہے میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔

رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان میرا دل اور جان ہے اور آپ لوگ میرے اپنے ہیں۔ میں اپنا وطن کبھی چھوڑ کر گئی تو مکہ جاؤں گی۔  وہ چینل اور سوشل میڈیا جو پاکستان کا آرٹ پروموٹ نہیں کرتا پھر سے ایک بار منفی خبروں میں سب سے آگے تھا،پوسٹ کے کچھ لمحات بعد میں نے تردید کردی کیا کسی نے اس کے بارے میں بات کی۔

واضح رہے کہ ماضی میں گلوکاری کے شعبے سے وابستہ رابی پیرزادہ نے ویڈیو سکینڈل کے بعد موسیقی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی باقی زندگی دین کا پیغام عام کرنے کے لیے وقف کرنے کااعلان کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button