تعلیمجرائمعوام کی آواز

باجوڑ: سرکاری اسکول میں بچے پر تشدد، ٹیچر معطل

محمد بلال یاسر

ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے کٹکوٹ میں سرکاری سکول کے استاد کی جانب سے طالبعلم پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے استاد کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری سکول کٹکوٹ نمبر 1 کے استاد زبیر، سکنہ زگئ ماموند، نے مبینہ طور پر ایک طالبعلم پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں بچہ زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد بچے کے والدین نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے واقعہ کو اجاگر کیا، جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور متعلقہ استاد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

استاد زبیر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ "یہ تمام بچے ہمارے اپنے ہیں، اور آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا۔”

بعد ازاں جرگے کے ذریعے معاملہ مقامی سطح پر نمٹا دیا گیا۔ جرگے میں عبدالمعروف، نصیر اللہ ہاشمی، طالب حاجی، احسان الحق اور گورنمنٹ ہائی اسکول لغڑی کے پرنسپل سمیت دیگر عمائدین شامل تھے۔ فریقین کی رضامندی سے باہمی صلح کرائی گئی اور پولیس اسٹیشن میں دونوں جانب سے فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر کی تحصیل جمرود میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں نجی سکول کے پرنسپل نے مبینہ طور پر پانچویں جماعت کے طالبعلم پر اسمبلی کے دوران تشدد کیا، جس سے طالبعلم شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

Show More

Muhammad Bilal Yasir

محمد بلال یاسر پچھلے 8 سال سے قبائلی ضلع باجوڑ سے ٹی این این کیلئے ہفتہ وار کالم اور سٹوریز لکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ مختلف ملکی و بین الاقوامی ویب سائٹس کے لیے بھی لکھتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button