تعلیمعوام کی آواز

پشاور: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی

خیبرپختونخوا کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (KMU) میں ہراسانی کے حالیہ واقعے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے جامعہ کے عملے کو سراہا۔

مینا خان کے مطابق 18 مئی کو امتحانی ہال میں پیش آنے والے واقعے کی وائس چانسلر کو شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 19 تا 23 مئی تک انکوائری کمیٹی نے مکمل شفاف تحقیقات کیں۔ نتیجتاً 26 مئی کو 17 سالہ سروس کے حامل گریڈ 18 کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

واقعے میں ملوث مرکزی طالب علم کو جامعہ سے مستقل طور پر خارج کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملوث طلبہ کو معمولی سزائیں دی گئی ہیں۔ مینا خان نے کہا کہ KMU کی ٹیم نے جامعہ کے وقار اور محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنا کر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا عملی ثبوت دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button