تعلیمعوام کی آواز

امتحانی ڈیوٹی میں غفلت، بنوں بورڈ کے 42 ملازمین فارغ

میٹرک کے امتحانات کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے بنوں تعلیمی بورڈ کے 42 ملازمین کو امتحانی عمل سے فارغ کر دیا گیا۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان ملازمین پر تاحیات امتحانی ڈیوٹی سے روکنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فارغ کئے جانے والوں میں سپرینٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ بھی شامل ہیں۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امتحانی نظام کی شفافیت یقینی بنانے اور غیر سنجیدہ رویے کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نقل مافیا کے خلاف بھی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن اور چیئرمین پشاور بورڈ ریاض خان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جمرود نے خفیہ اطلاع پر جمرود بازار میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران امتحانات میں نقل کے لیے استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈز کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی جبکہ اسٹیشنری شاپ کے مالک کو گرفتار کر کے دوکان سیل کر دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button