تعلیم

ملک کے تمام طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ سکیم کی منظوری

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار سکالرشپ سکیم کی منظوری دے دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار کر دی ہے، جبکہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں گدھوں کی افزائش کا ذکر

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا: "آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔”

مریم نواز نے مزید کہا: "میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں داخلہ لے فیس ہم دیں گے، ہم ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button