تعلیمعوام کی آواز
وزیرِ اعلیٰ کے پی کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانات ملتوی، امتحانات کب ہوں گے؟
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تعلیمی بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں ہونے والے یہ امتحانات اب رمضان کے بعد ہوں گے۔
تعلیمی بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ طلباء کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے، تاکہ وہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران امتحانات کی تیاری کے دباؤ سے بچ سکیں۔ بورڈ نے مزید کہا کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان رمضان کے بعد کیا جائے گا۔