تعلیمعوام کی آواز
خیبر پختونخوا حکومت نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لئے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی کی جائے گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔
صوبائی مشیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی شرط ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اساتذہ کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔