تعلیمعوام کی آواز

پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا، لڑکیوں نے میدان مار لیا

پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں لڑکیوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ میں تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے اپنے نام کی ہیں۔

پری میڈیکل میں جناح کالج کی خنزہ بی بی نے 1166 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن جناح کالج کی یمنہ طیب نے اور تیسری پوزیشن فارورڈ کالج کی ایمان خالد نے حاصل کی۔

پری انجینئرنگ میں حدف کالج کی خنزہ خان نے پہلی پوزیشن، نور الیمان نے دوسری پوزیشن جبکہ دی پیس سکول اینڈ کالج چارسدہ کی شمع نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس سال بارہویں اور گیارہویں جماعت میں کل ایک لاکھ 23 ہزار 903 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا۔ جن میں ایک لاکھ 6 ہزار 324 طلبہ کامیاب ہوئے، جس کے نتیجہ کی شرح 85 فیصد رہی۔ بارہویں جماعت میں کل 61 ہزار 217 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 56 ہزار 117 کامیاب ہوئے، جبکہ گیارہویں جماعت میں کل 62 ہزار 886 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 50 ہزار 207 پاس ہوئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button